‏جب بھی کوئی غیر جانبدار ادارے رپورٹ کریں گے پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو گی،ڈاکٹر شہباز گل

40

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏جب بھی کوئی غیر جانبدار ادارے رپورٹ کریں گے پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو گی۔

ہفتہ کو عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے پاکستان کی تعریف پر مبنی رپورٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ متنازعہ رپورٹس پرپروپیگنڈہ کرنے والوں کونیپال میں کوئی خبردے کہ ہمارے پاکستان کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے واضح لفظوں میں کھل کر تعریف کی جا رہی ہے،

کومے میں کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ ‏جہاں بھی کوئی غیر جانبدار اور غیر متنازعہ ادارے رپورٹ کریں گے پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں میڈیا اس پر کتنے ٹاک شوز کرتا ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link