ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، وزیراعظم

295

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال،سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا، ہم نے اپوزیشن کا پہلے پریشر لیا نہ آئندہ لیں گے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کایوسف گیلانی کوٹکٹ جاری کئےجانےپربھی بات چیت کی گئی ، اس حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ایم این اے ،ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کاخرچہ49فیصدکم کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد وزیراعظم آفس کاخرچہ506ملین سےکم کرکے243ملین ہوگیا ، لوگوں کو پتا ہونا چاہیئے مشکل حالات میں حکومت انکے ساتھ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سارے معاشی اعشاریےبہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑےعرصےکےبعدلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح ہورہاہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link