ہماری تمام توجہ افراط زر کی بلند شرح سے نمٹنے اور جمود کی شکار معیشت کو درست سمت میں گامزن کرکے تمام پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہوگی ، محمد شہباز شریف

169

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری تمام توجہ افراط زر کی بلند شرح سے نمٹنے اور جمود کی شکار معیشت کو درست سمت میں گامزن کرکے تمام پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہوگی ۔

یہ بات پیر کو انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پرامن انداز میں اقتدار کی منتقلی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ فخر کی بات ہے کہ ہمارے ادارے آئین کو راہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link