گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،وزیر اعظم عمران خان

89

اسلام آباد۔: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دی ، اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ سینئر سول و عسکری حکام شریک ہو ئے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کے ایف آئی آے نے ڈالر کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں۔

بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link