کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے،وزیراعظم

103

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں آپﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے۔ جو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کی پیروی کرے گا، عزت بڑھتی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں گے تو ملک اوپر اٹھے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خوشیاں مناتے ہیں لیکن عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں یا نہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں تو ان کے کردار کو بھی اپنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک سے پیسہ چوری ہو کر باہر جانا ہے۔ ایک آدمی چوری کر کے لندن میں بیٹھا ہے، لوگ اس پر پھول پھیک رہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایک حکومت کرپشن سے کتنا لڑسکتی ہے، معاشرہ نہیں لڑے گا تو حکومت کتنے کرپٹ لوگ پکڑسکتی ہے۔۔

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link