ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ وہ غنڈہ گردی اور بد تہذیبی ہے جو عمران خان کا تحفہ ہے، مریم اورنگزیب

58

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ غنڈہ گردی اور بد تہذیبی ہے جو عمران خان کا تحفہ ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آئین پر حملہ، پارلیمان پر حملہ اور پھر پنجاب میں پہلے آئین پر حملہ اور جب یہ سازش ناکام ہوئی تو عمران خان نے ڈپٹی سپیکر پر حملے کا حکم دیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حملے کی وڈیو بھی شیئر کی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link