ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم عمران خان کے امیدوار ہیں اور تمام اتحادی ان کو ہی ووٹ دینگے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

681

اسلام آباد۔:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینٹ کے امیدوار کامیاب ہوں گے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ‘وزیراعظم عمران خان کے امیدوار ہیں اور تمام اتحادی ان کو ہی ووٹ دیں گے۔ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ‘عمران خان کے امیدوار ہیں ‘ ایم کیوایم سمیت تمام اتحادی شیخ حفیظ کو ہی ووٹ دیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ الیکشن کی خوبصورتی ہی ہل چل اور گپ شپ ہے‘ زبیدہ جلال صاحبہ کے پاس آج ہمارے سارے مہمان آئے ہم مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گپ شپ ہو رہی ہے اور ہم سب ایک ہیں اب تک یہی فیصلہ ہوا ‘تین مارچ کو الائنس اور ہمارے امیدوار جیت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے لئے کل کا آخر دن رہ گیا ہے ‘سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی جلد ہی ہمارے پاس پہنچ رہی ہے‘افسوس اس بات کی ہے کہ سیاستدانوں کو چور چور کہا جارہا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زبیدہ جلال کے گھر پہنچے تو بلوچستان عوامی پارٹی کے راہنمائوں نے ان کا استقبال کیا اور سینٹ کے الیکشن سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link