بیجنگ: چین نےشہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے نےشہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے چین پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی توقع ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں تعاون کے تزویراتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کبھی ختم نہ ہونے والے تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اس نئے دور میں اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنے، ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اور بھی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔
Comments are closed.