چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کالاہور گیریژن کا دورہ

221

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لاہور (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور میجر حارث کی خیریت دریافت کی جو حال ہی میں زخمی ہوئے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،ملزمان جو کہ زیر حراست ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے یقین دلایا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بعد میں چیف آف آرمی سٹاف نے دو الگ الگ انٹرایکٹو سیشنز میں گیریژن افسران اور سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کور کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کے لیے قیاس آرائیوں اور افواہوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

فوج کی طاقت عوام ہے اوردونوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ دشمن قوتیں طویل عرصے سے یہ کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link