چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیریسٹریل آرمی کانگو کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال کی ملاقات

143

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ٹیریسٹریل آرمی کانگو کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے ملاقات کی۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت اور سیکیورٹی سمیت عسکری تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کر کہا کہ پاک فوج اقوام متحدہ (یو این) کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم نے اس عظیم مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link