چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ کی ملاقات

156

راولپنڈی۔: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور، سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحا ل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ معززمہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کااعتراف کیا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link