چار پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم نے ابوظہبی میں آف شور بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے حقوق حاصل کر لئے ہیں، وفاقی وزیر توانائی

487

اسلام آباد۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چار پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم نے ابوظہبی میں آف شور بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ وزارت توانائی کے ماتحت چار پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم کو ابو ظہبی میں ایک آف شور بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے حقوق دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بلاک میں تصور کیا جاتا ہے کہ تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں، ہم ان کمپنیوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link