پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملہ کی مذمت

59

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر پنجاب اسمبلی میں حملہ پنجاب اسمبلی پر ہی نہیں بلکہ ان عدالتوں پر حملہ ہےجنہوں نے ڈپٹی سپیکر کو آج(ہفتہ) کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرانے کے احکامات جاری کئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے،یہ حملہ ہمارے دستور اور آئین پر حملہ ہے،یہ حملہ ہمارے وفاق پر حملہ ہےبلکہ یہ ہمارے جنوبی پنجاب کے عوام پر بھی حملہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس غیر آئینی غیر جمہوری اور پرتشدد واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link