پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز کی تنصیب صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے کی کوشش ہے، جیمرز فوری طور پر ہٹائے جائیں، مریم اورنگزیب

58

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز نصب کرنا صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے کی کوشش ہے، پونے چار سال تک پی ٹی آئی نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں، سینسر شپ کی، صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر ظلم کیا، آج ایک بڑا الیکشن ہو رہا ہے اور صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے روکنے کے لئے جیمرز لگائے گئے ہیں، ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری سے جیمرز فوری طور پر ہٹائے جائیں۔

ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میں جیمرز لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز نصب کر دیئے گئے ہیں، موصول ہونے والی فوٹیج میڈیا کے ساتھ شیئر بھی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پونے چار سال تک میڈیا پر پابندیاں لگائیں،

سینسر شپ کی، صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر ظلم کیا گیا، آج ایک بڑا الیکشن ہونے جا رہا ہے اور جیمرز لگا کر میڈیا کو صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جب یہ الیکشن ہونے لگا تھا اس دن بھی میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز لگے ہوں گے تو میڈیا کیا رپورٹ کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ جیمرز لگانے کا مقصد یہی ہے کہ اسمبلی میں جو حرکت کرنے کی یہ کوشش کریں گے وہ میڈیا رپورٹ نہ کر سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری سے جیمرز ہٹائے جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق چوروں کے ٹولے کو جس طرح قومی اسمبلی سے باہر پھینکا گیا ہے اسی طرح پنجاب اسمبلی سے بھی باہر پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی ذہنیت والی حرکتیں بند ہونی چاہئیں، جیمرز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link