پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ یوم آزادی کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا

59

راولپنڈی۔: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یوم آزادی کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے، جس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بزرگوں، خواتین، نوجوانوں اور طلباء و طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر مشکل اور چیلنج کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے۔

آئی ایس پی آر سے جاری نئے پرومو میں وفاق کی تمام اکائیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ
دھڑکن دھڑکن سبز یہ دل ہے، ایک ہے قوم اور ایک منزل ہے
پوچھ لو گزرے سالوں سے، تاریخ یہ تم سے کہتی ہے
پاکستانی ٹھان لے جب، مشکل، مشکل کب رہتی ہے
دشوار تھا کل اب روشن کل ہے، ساتھ ہیں ہم تو کیا مشکل ہے
کس کی ہمت رستہ روکے، ہم خود رستہ بن جاتے ہیں
نام وطن کی قسم اٹھا کر جب پرچم ہم لہراتے ہیں
چیر کے دیکھو گے جو دل کو، دل میں پاکستان لکھا ہے
کس کی ہمت رستہ روکے، ہم خود رستہ بن جاتے ہیں
نام کا اس کے کلمہ پڑھا ہے، اس میں جیئے ہیں اس میں جیا ہے
دھڑکن دھڑکن سبز یہ دل ہے، ایک ہے قوم اور ایک منزل ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link