پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق “امن” کا نیا پرومو جاری کر دیا

42

اسلام آباد۔ پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق “امن” کا نیا پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔اس سال مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم “امن کیلئے متحد” کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link