پاک افغان سرحد کے قریب فوجی قافلے پر حملہ ،4 دہشت گرد ہلاک ،7 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا

59

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب فوجی قافلے پر حملہ کر دیا، فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 14 اپریل 2022 کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ فوجیوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی شہید ہو گئے۔ شہداء میں حوالدار طارق یوسف (عمر 36 سال، ساکن فیصل آباد)، سپاہی سلیمان وقاص (عمر 34 سال، ساکن لیہ)، سپاہی جنید علی (عمر 26 سال، ساکن لیہ)، سپاہی اعجاز حسین (عمر 27 سال، ساکن خیرپور)، سپاہی وقار احمد (عمر 25 سال، ساکن میرپور خاص)، سپاہی محمد جواد امیر (عمر 24 سال، ساکن چکوال) اور سپاہی ارشد علی (عمر 23 سال، ساکن صحبت پور) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link