پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے

250

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر نشیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنا استعفی دے دیا ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس کی تصدیق کردی ہے اس لئے ان کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے آج کے ایجنڈے میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئٹم پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب کے لئے سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے راجہ پرویز اشرف کا نام دیا جن کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے اس لئے راجہ پرویز اشرف کو بلامقابلہ سپیکر منتخب کیا جاتا ہے۔بعد ازاں سردار ایاز صادق نے نومنتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ان کے عہدے کا حلف لیا

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link