پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور مبنی بر تعاون تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تہنیتی پیغام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

180

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور مبنی بر تعاون تعلقات کا خواہاں ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہمیں امن کو یقینی بناتے ہوئے اپنے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link