پاکستان اور چین میں سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا آغاز

569

اسلام آباد۔:پاکستان اور چین میں سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا آغاز کل ہو رہا ہے۔

پیرکو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئےرواں سال دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لئے ایک ورچول تقریب بیک وقت کل 2 مارچ کو اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی تقریب میں اپنے اپنے ملک کی قیادت کریں گے۔دونوں ممالک اس تاریخی سنگ میل کی یاد کو مناسب انداز میں منانے کے لئے سال بھر سلسلہ وار تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link