وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے پی کیو ای پی سی کے وفد کی ملاقات، پورٹ قاسم کول پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے سے آگاہ کیا

525

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے منگل کو گو گوانگلنگ کی قیادت میں پی کیو ای پی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر کو 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم کول پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ گو گوانگلنگ نے اجلاس میں پورٹ قاسم کول پاور پراجیکٹ کے آپریشنل اپ ڈیٹس اور توانائی کے شعبے میں اس کے مستقبل کے ممکنہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت میں نمایاں شراکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آتے دیکھنا چاہتی ہے اور انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ اسد عمر نے یقین دلایا کہ سرمایہ کاری سے متعلقہ مسائل اعلیٰ سطح پر اٹھائے جا رہے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link