وفاقی وزیر شفقت محمود سے جاپانی سفیر متسودا کونینوری کی ملاقات، جاپان کیساتھ ہائی سکلڈ ورکرز اور ٹیکنیکل انٹرنیز کے پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

113

اسلام آباد۔: پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تعلیم،پیشہ ورانہ تربیت،قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نیوٹیک کے ذریعے جاپان کیساتھ ہائی سکلڈ ورکرز اور ٹیکنیکل انٹرنیز کے پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اپریل 2019میں پہلے ہی ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔جاپانی سفیر نے پاکستان کے اعلی ہنر مند ورکرز اور انٹرنیز کی کارکردگی،سخت محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت کی خواہش کی ہے کہ وہ جاپانی حکومتی ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کیساتھ کام کریں۔

جاپانی سفیر 2011میں جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کے دوران پاکستانی تارکین کے معاون کردار اور کاوشوں کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ تربیت مکمل ہو نے کے بعید اپنے شہریوں کو ملک واپس لائیں تاکہ وہ وہ اپنے ملک کی خدمت کر سکیں۔فریقین نے ہنر میں اجافے اور تعلیم کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی خواہش ظاہر کی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link