وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی۔ے اتوار کو بغداد میں عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون خطاب الجیبوری سے ملاقات کی

57

:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاتوار کو بغداد میں عراقی وزیر دفاع عناد سعدون خطاب الجیبوری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوم پاکستان پریڈ میں عراقی “پیراٹروپرز” کی شرکت ہمارے دو طرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے عراقی وزیر دفاع کو پاکستان کی جانب سے ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعاون کی پیشکش کی۔فریقین نے علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے عراقی وزارتِ دفاع میں رکھی “ویزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئ

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link