وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان میں صنعت کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا،معین الحق

174

اسلام آباد: چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ چین کے اعلیٰ حکام نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم خان کے دورہ چین کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چین کے صدر،وزیر اعظم اور اعلیٰ چینی تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ چین کے متعدد ادارے جو آئی ٹی، ہاؤسنگ، صحت کی دیکھ بھال، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، انہیں سی پیک کے تحت پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link