وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

118

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو واضح نظر آیا ہے کہ کون اپنے ملک کے وقار اور بہتر مستقبل کیلئے کھڑا ہے اور کون اپنی دولت بچانے کی خاطر سازش کر رہا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ صرف یہ اسمبلی ہی نہیں، پاکستان کا ہر شہر اور گاؤں اپنے وزیراعظم پر ناز کرتا ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link