وزیرِ اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

182

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link