وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف

133

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کو دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے لیے یہ انتہائی اہم دورہ ہے، اس دورے میں پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے علاقائی رابطہ ایک بہت بڑا موقع ہے اور یہ دورے کے دوران بات چیت کا اہم عنصر ہوگا۔ انہوں نے کہا دورہ چین کے دوران پاک – چین وفود کے مابین اہم علاقائ امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link