وزیراعظم کا دورہ چین، چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی کے لئے کتاب پیش کی جائے گی

182

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے کتاب پیش کی جائے گی ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تیار کی گئی پچ بک میں شعبہ جاتی بنیادوں پر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔کتاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی تفصیلات موجود ہیں۔

پاکستانی وفد کے ارکان دورہ چین کے موقع پر یہ کتاب چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کریں گے۔ اس کتاب کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link