وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

134

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف  کل  بدھ کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مزار قائد پر حاضری کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائداعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیراعظم وزیر اعلی ہائوس سندھ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link