وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائیٹ کے دورے کے دوران چلاس کے شہریوں کو معیاری علاج کی فراہمی کیلئے ہسپتال کی تعمیر کی ہدایت کی، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

157

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائیٹ کے دورے کے دوران چلاس کے شہریوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لئے ہسپتال کی تعمیر کی ہدایت کی۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو علاج کے لئے اسلام آباد کا دور دراز سفر نہیں کرنا پڑے گا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link