وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

103

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو پاکستان اور چین کے مابین سی پیک، اسپیشل اکنامک زونز، سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے جاری ٹھوس منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، وزیر مملکت فرخ حبیب، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، معاون خصوصی شہباز گل اور خالد منصور نے شرکت کی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link