وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات، آزاد کشمیر حکومت کے جاری عوامی فلاح اور سیاحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

211

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت اور اس سے جڑے دیگر شعبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وادی میں سیاحت کے شعبے کی ترقی سے انفراسٹرکچر اور معیشت کی بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر حکومت کے جاری عوامی فلاح اور سیاحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں احتساب ایکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قانون کی بالا دستی اور نظام میں شفافیت کو ملکی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link