وزیراعظم عمران خان آج ( بدھ کو) ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

75

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ( بدھ کو) کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد میں واقع ان کے ہیڈ آفس جائیں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم صوبہ سندھ میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے عوامی نمائندوں، پی ٹی آئی کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی کی صوبائی و ڈویژنل سطح کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link