وزیراعظم شہباز شریف کی فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، 7 فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

66

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہےاور واقعہ میں 7 فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے، ایسے واقعات امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور سپاہی ارشد علی کو جام شہادت نوش کیا ملک اور قوم کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں- وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں ۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link