وزیراعظم شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

177

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا لہو پوری قوم پر قرض ہے، ہم اس کی بوند بوند کا حساب لیں گے ، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ و سلامتی کا فرض ادا کرنے والے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

جمعرات کو یہاں وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ارض پاک کا دفاع کرتے ہوئے عظیم قربانی دینے پر میانوالی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے افسروں، جوانوں اور شہریوں کی شہادتیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔ اللہ تعالیٰ سپاہی عصمت اللہ سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link