وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ،نیک خواہشات کا اظہار

41

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شریف کو شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس خبر پر بے حد مسرور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی۔

پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link