نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیے ، عدالتوں میں کیمرے لگا کر سماعت ہونی چاہیے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

131

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیے اورعدالتوں میں کیمرے لگا کر سماعت ہونی چاہیے تاکہ عوام کو کرپشن کے بارے میں علم ہو سکے، عمران خان بے شک سڑکوں پر پھرتے رہیں موجودہ حکومت کسی کو گرفتار نہیں کرے گی۔

منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ ان کے دور میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا گیا اور ان سے کتنی برآمدگی ہوئی ،چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن پر خاموش رہے اور ان کے خلاف کرپشن کا ایک ریفرنس بھی فائل نہ ہوسکا۔

نیب کو ختم کرکے اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت سے عوام کی جان چھوٹ گئی ہے۔ کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر سماعت ہونی چاہیے تاکہ عوام کرپشن کے بارے میں علم ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link