ملک بھر میں صرف 62 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد پر آ گئی ، قومی ادارہ صحت

41

اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 62 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصدرہی۔ منگل کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جن میں سے 62 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.28 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 01 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ 269 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الحمدللہ، گزشتہ ہفتہ کے دوران کووڈ -19 سے کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ بہتری 2 سالوں میں پہلی بار ہوئی ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link