متحدہ عرب امارات میں احتجاجی جلسے جلوس غیر قانونی ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے، ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا بیان

135

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے ملک میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی جلسے جلوسوں میں شامل ہوکر کسی غیر قانونی سرگرمی کاحصہ نہ بنیں۔

بدھ کو ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں احتجاجی جلسے جلوس غیر قانونی ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی کاحصہ نہ بنیں۔

 

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link