قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف کا دورہ کابل، افغان قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

199

کابل: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد ہفتے کو افغانستان کی حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے کابل پہنچ گیا۔

حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم مقام وزیر تجارت و صنعت نورالدین عزیزی نے وفد کا استقبال کیا۔ بعد ازاں معید یوسف نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ انہوں نے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی سے بھی ملاقات کی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link