قزاخستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

181

اسلام آباد: قزاخستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link