وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ غازی بروتھا سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا منصوبہ زیرغور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کو پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے اور پی سی آر ڈبلیو آر کے معاہدے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو اسلام آباد میں پانی کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کے پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا پی سی ون رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی پانی کی طلب 246 ایم جی ڈی ہے، سملی اور خانپور ڈیموں سمیت 184 ٹیوب ویلوں سے صرف 80 ایم جی ڈی پانی دیا جارہا ہے، زیر زمین کی تیزی سے گرتی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایت دی کہ ترجیحی بنیادوں پر ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.