عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،وزیراعظم محمد شہبازشریف کی معاشی ٹیم کو ہدایت

62

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی زیر صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیرِ اعظم نے ملکی مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پرتشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link