صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے

88

اسلام آباد۔: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے۔ اس سلسلےمیں دستخطوں کی تقریب جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان اور وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی۔

صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد انتخابی اصلاحات بل قانون بن گیا ہے۔ اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link