صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جامع مسجد امامیہ قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کی مذمت

142

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامع مسجد امامیہ قصہ خوانی بازار پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، شہداکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link