صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

75

اسلام آباد۔: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔پیر کو ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عسکری وسول حکام نے شرکت کی۔انہوں نے پاک فضائیہ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ قبل ازیں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2019 میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link