شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارہ كی جانب سے پاکستان كے 25000 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش کی رمضان پیكج کے تحت تقسیم آخری مراحل میں ہے

69

اسلام آباد: شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000 فوڈ پیكیجز كی تقسیم كی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلہ میں 25000 فوڈ پیكیجز كی تقسیم ماہ رمضان میں جاری ہے جس سے صوبہ سندھ ، پنجاب اور گلگت بلتستان كے تقریباً 1لاكھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔

سعودی سفارتخانہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امدادی فوڈ پیکج کے تحت تقسیم کئے جانے والے ایك فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2كلو كھجور اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔

فوڈ پیکس کا مجموعی وزن 2425 ٹن ہے جواین ڈی ایم اے اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سندھ كے 9 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی)، صوبہ پنجاب كے 3 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے زلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link