سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمینٹ ہائوس اورلاجز میں میڈیا کارنرزکھولنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد: سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمینٹ ہائوس اورلاجز میں میڈیا کارنرزکھولنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے نومنتخب سپیکر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے انتخاب سے جمہوری اور پارلیمانی روایات کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ یہ ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ چار سال سے میڈیا پر سنسر شپ رہی۔ پارلیمان کے اندر میڈیا کارنر کو دوبارہ کھول دیا جائے۔جس پر سپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کی۔
Comments are closed.