سندھ حکومت کے لاک ڈائون کے فیصلہ کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم کی پالیسی واضح ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معاشی حالت متاثر ہو، چوہدری فواد حسین

100

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈائون کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،

وزیراعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور سندھ حکومت اس ضمن میں ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگار اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link