راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن لاہور کے ماحولیاتی توازن اور بہتری کے لئے بہت اہمیت کے حامل منصوبے ہیں، پہلی بار ان منصوبوں کے ذریعے وسائل کو صحیح طریقے بروئے کارلایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

89

اسلام آباد: وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن، لاہور کے ماحولیاتی توازن اور بہتری کے لئے بہت اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن لاہور کے منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ان منصوبوں کے ذریعے وسائل کو صحیح طریقے بروئے کارلایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے اس لحاظ سے مثالی ہو ں گے کہ ان کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آئے گی۔ قبل ازیں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے وزیراعظم کو منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کرتے بتایا کہ مختلف منصوبوں جن میں چہار باغ ، انڈسٹریل سٹیٹ ، واٹر ٹریننگ ورک، سفائربے، ویسٹ ٹریٹمنٹ پلان سمیت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور تمام انتظامی اور ماحولیاتی مسائل حل کر لئے گئے ہیں اور کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔

وزیراعظم کو باب پاکستان کی تعمیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس میں 1900 سے اب تک والٹن کی تاریخ کو عجائب گھر میں محفو ظ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایل این جی پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گااورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ایک جدید ٹیچنگ ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ والٹن کے منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ سال مارچ تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ وزیراعظم کو راولپنڈی میں نالہ لئی اور رنگ روڈ منصوبو ں پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ تمام منصوبے ملک کے قومی مفاد کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمران امین اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی جبکہ مقامی حکومتوں کے صوبائی وزیر محمود الرشید، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور اور پنجاب کے متعلقہ حکام نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

Comments are closed.

Subscribe to Newsletter
close-link